فیس بک پر غیر ملکی لڑکی بن کر نوجوانوں کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا، پیسے کیسے لوٹتے تھے ؟ ایسا طریقہ کہ آپ بھی حیران رہ جائیں........
بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے علاقے فرید آباد سے سادہ لوح نوجوانوں کو غیر ملکی لڑکیوں کا روپ دھار کر لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق فرید آباد سے ایک خاتون ; سمیت پانچ نائجیرین اور 2 ہندوستانی نوجوان گرفتار ہوئے ہیں،یہ گروہ فیس بک پر غیر ملکی لڑکیوں کا روپ دھار کر سادہ لوح نوجوانوں کو اپنے پیار کے جال میں پھنساتا اور پھر انہیں لوٹتا تھا۔
پولیس کے نوٹس میں یہ معاملہ اس وقت آیا , جب ایک نوجوان کو غیر ملکی لڑکی کی فرینڈ ریکویسٹ آئی، دونوں میں بات ہونے لگی, اورجس کے بعد لڑکی نے ایک دن کہا کہ وہ اس سے پیار کرنے لگی ہے اور اس کیلئے تحفہ بھجوانے لگی ہے ۔ اس بات کے کچھ دن بعد نوجوان کو ایئر پورٹ افسر کا فون آیا جس نے کہا کہ اس کا پارسل آیا ہوا ہے . جس کیلئے اسے پیسے جمع کرانے ہوں گے، نوجوان نے, جیسے ہی پیسے جمع کرائے تو غیر ملکی , لڑکی نے اس سے بات کرنا بند کردی۔نوجوان کو اپنے ساتھ ہونے والے ; فراڈ کا اندازہ ہوا تو اس نے پولیس کو اطلاع کردی, جس نے کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.