Skip to main content

پاکستان کورونا وائرس سے کب نجات پائے گا؟وزیر اعظم عمران خان نے بڑی خوشخبری سنا دی ....

پاکستان کورونا وائرس سے کب نجات پائے گا؟وزیر اعظم عمران خان نے بڑی خوشخبری سنا دی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جنگلات محفوظ نہیں، ہمیں ان کی قدر کرنا ہوگی، نوجوان نسل نہ صرف پودے لگائے بلکہ درختوں کی حفاظت بھی کرے، دنیا میں جو تباہی ہوئی اس کے مقابلے  میں پاکستان میں کورونا سے کم نقصان ہوا ہے، ہمیں عید پر بھی ایس اوپیزاور قواعد و ضوابط پرسختی سے عمل کرنا ہوگا،اگر ہم نے عید پر احتیاط کی تو ہم کورونا وائرس سے نجات پالیں گے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق کہوٹہ میں مون سون شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خؒان نے کہا کہ طلبہ  کو مہم میں حصہ لینے پر ان کے جنون کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، نوجوان اور طلبا پاکستان کا مستقبل ہیں، طلبہ کو ماسک پہنے دیکھ کرخوشی  ہوئی کہ , ایس اوپیز پر عمل کیا جارہا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے دنیا میں تباہی ہوئی، اللہ نے کورونا سے متعلق ہم پرخاص کرم کیا ہے، دنیا میں جو تباہی ہوئی اس کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا سے  کم نقصان ہوا ہے، ہمیں عید پر بھی ایس اوپیزاور قواعد و ضوابط پرسختی سے عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ , پاکستان میں کوروناسے متعلق اموات کا گراف نیچے جارہا ہے,  جبکہ بھارت میں کورونا کی وجہ سے ایک روزمیں 700اموات ہوئیں، کورونا کے باعث جو تباہی دنیامیں آئی پاکستان اس سے بچا ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں جنگلات کی قدر نہیں کی گئی، جنگلات کی قدر کی جاتی تو آج پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے;  زیادہ متاثر نہ ہوتا، پاکستان میں وقت کے ساتھ جنگلات کے رقبے میں تیزی کے بجائے کمی آئی،1947سے لے کر اب تک ملک میں صرف30نیشنل پارک بنے، پاکستان میں جنگلات محفوظ نہیں، ہمیں ان کی / قدر کرنا ہوگی،  موجودہ حکومت نے ملک بھر میں 9نیشنل پارک بنائے ہیں،2سال میں ملک بھر میں 30کروڑ پودے لگائے ہیں، ہمارا ہدف ملک بھر میں 10 ارب پودے لگانے کا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان نسل نہ صرف پودے لگائے بلکہ درختوں کی ; حفاظت بھی کرے، جنگلات کی حفاظت کیلئے نگہبان تعینات کررہے ہیں، ہم نے ملک بھرمیں 10ارب پودے لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ , ہمارے نوجوانوں میں قدرتی ماحول سے متعلق زیادہ شعور ہے،سکولوں میں بچوں کو سرسبز اور صاف ماحول سے متعلق معلومات دینگے، صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ , شہروں سے متعلق ماسٹر پلان دیں،شہر پھیلتے جارہے ہیں.  جس کی وجہ سے سرسبز رقبے کم ہوتے جارہے ہیں،شہروں کے بے ہنگم پھیلا کو روکنا ہوگا، زرعی رقبے پر زیادہ توجہ دینی ہوگی۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔