وفاقی حکومت نے عید الاضحی سے ایک روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے, جبکہ / نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا جارہا ہے , جس کے بعد اس کی نئی قیمت 103 روپے 97 پیسے ہو گی۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ , ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے, اور اس کی نئی قیمت 106 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 97 فی لیٹر پیسے اضافے سے 65 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 62 پیسے; فی لیٹر اضافے سے 62 روپے 86 پیسے کردی گئی ہے ۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ, پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ ; میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باعث کیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.