پنجاب حکومت کی جانب سے 5 اگست تک; مکمل لاک ڈاﺅن کے اعلان کے بعد آج شام 7 بجے کے بعد لاہور کی تمام مارکیٹیں اور بازار بند کر دئیے گئے ہیں . جو اب 5 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاﺅن کے حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز پانچ اگست تک بند رہیں گے ، ریٹیل شاپس، شاپنگ پلازہ اور مارکیٹیں بند رہیں گے, تاہم ہوٹلز سے ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی سروسز جاری رہیں گی۔
اس سے قبل سمارٹ لاک ڈاﺅن پہلے ہی جاری تھا جبکہ . لاہور کی تمام بڑی مارکیٹیں اور بازار شام 7 بجے بند کر دئیے جاتے تھے. اور آج بھی ایسا ہی ہوا ہے لیکن اب دکاندار حضرات کو اپنی دکانیں دوبارہ کھولنے کیلئے 5, / اگست تک انتظار کرنا ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مکمل لاک ڈاﺅن کے دوران میڈیکل سٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ ٹرانسپورٹ کو بھی 24 گھنٹے, چلنے کی اجازت ہو گی [ اور آج سے بند ہونے والی مارکیٹیں اور بازار اب 5 اگست کو ہی کھل سکیں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.