دو ماہ میں اب تک بیرون ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کی تعداد کتنی ہے؟حکومت نے اعدادوشمار پیش کردیئے........
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری خارجہ عندلیب عباس نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے ڈھائی لاکھ پاکستانی دو ماہ میں پاکستان واپس پہنچے،ایران سے 8 ہزار 4 سو 65 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا، ایران میں کورونا کی دوسری لہر آئی ہے، پاکستان اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ ہے. دنیا کے4 بہترین ممالک میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری خارجہ عندلیب عباس نے کہا کہ ڈھائی لاکھ پاکستانی دو ماہ میں پاکستان واپس پہنچے، ایران میں کورونا کی دوسری لہر آئی ہے ، مشہد اور قم کے علاقے بند کر دیے ہیں، انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پاکستان کو کرونا صورتحال پر سراہا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ , بارڈر پر ایس او پیز اب تبدیل ہو گئی ہیں ،ایران کیساتھ ساری سہولیات موجود ہیں،زائرین کی پہلے والی صورتحال کو زیر بحث لا کر ٹھیک کیا گیا،ایران سے 8 ہزار 4 سو 65 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا، کورونا کی وجہ سے ایئرلائنز بند تھیں، ہم نے ; ایران سے ایک ہفتے کا وقت مانگا تھا تاہم, ایران نے بارڈر کھول کر پاکستانیوں کو واپس بھیجا، اب ایران ایئر کے ذریعہ پاکستانی واپس آ رہے ہیں۔ع ندلیب عباس نے کہا کہ, قم اور مشہد کو ایران نے بند کر دیا ہے، ایران میں ; , کورونا کی دوسری لہر آ رہی ہے، پاکستان اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ ہے بہترین 4 ممالک میں شامل ہے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.