پاکستان میں کمی لیکن بھارت میں کورونا نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا، اتنے زیادہ کیسز کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے .........

جہاں ایک طرف پاکستان میں کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے, وہیں انڈیا میں ان میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ; گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 310 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں . جو اب تک ایک دن میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں ۔ خیال رہے کہ , جمعرات کو انڈیا میں 45 ہزار 700 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے ریکارڈ کیسز کے بعد انڈیا میں کورونا مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 87, ہزار 945 ہوگئی ہے ۔ انڈیا میں ایک دن میں کورونا نے 740 زندگیاں نگلی ہیں , جس کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 30 ہزار; 601 ہوگئی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.