مسلم لیگ [ن] کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ, پاکستان اورعمران خان اکٹھے نہیں چل سکتے، جتنی جلدی ہوحکومت سے جان چھڑائی جائے۔ بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد مشترکہ میڈ یا ٹاک کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ , حکومت نے2سال میں معیشت کوبے پناہ نقصان پہنچایا، معیشت کونقصان پہنچانے کی 70سال میں مثال نہیں ملتی، کوروناکے باعث دنیامیں اشیاکی قیمتیں کم ہوئیں،پاکستان میں اشیاکی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، حکومت کے پاس مہنگائی کا کوئی جواب نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم کابحران پیداہوچکاہے، وزیرزراعت کہتے ہیں سمجھ نہیں آرہی گندم کہاں گئی۔انہوں نے کہا , کہ قانون سازی پربات چیت کے لیے بھیک نہیں مانگ رہے ،ہمیں حکومت سے کوئی ریلیف نہیں چاہیے ; لیکن گزشتہ دو سال N میں نیب نیازی گٹھ جوڑ کارروائی کو پوری دنیا نے دیکھا، بی آرٹی میں ; اربوں کے گھپلوں پرکوئی پوچھنے والانہیں۔
وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;, طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے ; اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ; بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے; اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,; بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,; کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,; موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.