پی سی بی کے ”اعزازی“ چیئرمین کو بے شمار مراعات حاصل، احسان مانی اب تک کیا کچھ لے چکے ہیں؟ تفصیلات جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے ....
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ”اعزازی“ چیئرمین کو بے شمار مراعات حاصل ہیں اور احسان مانی کی صرف رہائش گاہ کے کرائے کی مد میں ہی اب تک 40 لاکھ 24 ہزار 260 روپے خرچ کئے جا چکے ہیں , یعنی ہر مہینے تقریباً 3 لاکھ 35 ہزار روپے دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا عہدہ پانے کیلئے بڑی بڑی شخصیات خوب کوششیں کرتی ہیں، بظاہر تو یہ پوسٹ اعزازی ہے , مگر بھرپور مراعات اسے بہترین بنا دیتی ہیں، رکن قومی اسمبلی سید عمران احمد شاہ نے پی سی بی کے بارے میں کچھ عرصے قبل چند سوالات پوچھے تھے . جنہیں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی معرفت سے جوابات موصول ہوئے،بورڈ آفیشلز کے الاﺅنسز کی تفصیلات تو پہلے ہی سامنے آ گئی تھیں لیکن اب چیئرمین کی مراعات کا بھی انکشاف ہو گیا ہے۔
چیئر مین پی سی بی کے ہیڈ آفس لاہور کا رہائشی نہ ہونے کی صورت میں مکمل فرنیشڈ رہائش یا ایک لاکھ روپے ماہانہ دئیے جاتے ہیں , اورپی سی بی کی ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق احسان مانی کی رہائش پر جولائی 2019ءسے جون 2020ءتک 40 لاکھ24 ہزار 260 روپے خرچ ہوئے ہیں، یعنی ہر ماہ تقریباً 3 لاکھ 35 ہزار روپے رہائش پر صرف ہوتے ہیں۔ گزشتہ 6 سے 7 برس میں کسی اور ”اعزازی“ چیئرمین نے لاہور میں رہائش .; پر بورڈ سے اتنی رقم خرچ نہیں کرائی۔
بورڈ کی پالیسی کے مطابق اگر کوئی چیئرمین شہر میں اپنی پسند کی کسی جگہ پر رہنا پسند کرے تو اسے ایک لاکھ روپے ماہانہ کا مانیٹری الاﺅنس دیا جائے گا، اگر رہائش کی فرنشنگ درکار ہو تو چیئرمین20 لاکھ روپے تک حاصل کر سکتا ہے، یہ فرنیچر بورڈ کی ہی ملکیت شمار ہوتا ہے ، تین سالہ دور میں کوئی چیئرمین ایک بار ہی یہ رقم حاصل کرنے کا اہل ہوتا ہے، احسان مانی نے اب تک اس مد میں 14 لاکھ58 ہزار374 روپے وصول کئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ پالیسی احسان مانی کے دور میں ہی متعارف کرائی گئی ہے جبکہ چیئرمین کو سیکیورٹی گارڈ سمیت گھر کیلئے تین کل وقتی ملازمین رکھنے کی اجازت ہوتی ہے جن کی تنخواہیں بورڈ براہ راست ادا کرتا ہے، موجودہ چیئرمین نے ایک کل وقتی باورچی اور جز وقتی صفائی والے کو رکھا ہے۔
چیئرمین کو لاہور میں بورڈ کے ملازم ڈرائیور سمیت 2400 سی سی کار رکھنے کا اختیار حاصل ہے, اور احسان مانی نے1800 سی سی کار لی ہوئی ہے جس کی مینٹیننس بھی بورڈ کے ذمہ ہے، چیئرمین کوبعد میں مروجہ ریٹ پر یہ کار خریدنے کا اختیار بھی حاصل ہوتا ہے، اسے لینڈ لائن فون. اور اپنی مرضی کا موبائل فون بھی ملتا ہے، گھر پر وائی فائی انٹرنیٹ اور کیبل ٹی وی کی سہولت بھی حاصل ہوتی ہے اور ان سب کا مکمل بل بورڈ کے ذمہ ہے، کسی وجہ سے ہسپتال داخل ہونے کی صورت میں چیئرمین اور اہلیہ کے ' مکمل طبی اخراجات پی سی بی ہی ادا کرے گا۔
کسی آفیشل دورے میں ایمرجنسی کی صورت میں اگر چیئرمین اور اہلیہ کو ہسپتال داخل ہونا پڑے تو بھی بورڈ بل بھرے گا، موجودہ چیئرمین نے اب تک میڈیکل کی مد میں کوئی رقم نہیں لی، آفیشل دوروں کیلئے لاہور سے باہر جانے پرچیئرمین اور اہلیہ بزنس کلاس میں فضائی سفر کے اہل ہیں، فائیو سٹار ہوٹل میں رہائش اور دیگر چیزوں کا مکمل بل بورڈ دیتا ہے،ڈومیسٹک سفر پر رہائش کے ساتھ یومیہ10 ہزار روپے ملتے ہیں۔
بورڈ کے موجودہ سربراہ نے ابھی تک اس مد میں کوئی رقم نہیں لی، غیرملکی دوروں میں رہائش کے ساتھ یومیہ 300 ڈالر دئیے جاتے ہیں، احسان مانی نے بھی اس مد میں کچھ رقم وصول کی ہے، دورہ برطانیہ میں رہائش کے ساتھ یومیہ400ڈالر ملتے ہیں۔ دستاویز کے مطابق موجودہ چیئرمین نے ابھی تک ایسا کلیم نہیں کیا، چیئرمین گورننگ بورڈ میٹنگ کے 20 ہزار روپے ; وصول کرنے کے بھی اہل ہیں مگر احسان مانی نے اس مد میں کوئی رقم نہیں لی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.