امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں میں سے کتنے فیصد شوگر کے مریض تھے؟ انتہائی حیران کن اعدادوشمار سامنے آگئے ........
امریکہ میں کورونا وائرس کن لوگوں کو سب سے زیادہ نشانہ بنا رہا ہے؟ اس حوالے سے امریکہ محکمہ انسداد امراض کے ماہرین نے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بری خبر سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ کی 15ریاستوں میں کورونا وائرس سے اب تک ہونے ; والی ہلاکتوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد ماہرین نے بتایا ہے کہ ان , میں حیران کن طور پر 40فیصد افراد ایسے تھے, جو ذیابیطس کے مریض تھے۔ یہ پندرہ ریاستیں ایسی ہیں جہاں ذیابیطس کے مریضوں کی شرح باقی امریکہ سے کافی زیادہ ہے۔ اسی لحاظ سے امریکی محکمہ انسداد امراض انہیں ’ذیابیطس بیلٹ‘ قرار دیتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان ریاستوں میں نارتھ کیرولینا، الباما، میسسپی و دیگر شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ, کورونا وائرس کی وجہ سے نوکریاں چلی جانے سے ذیابیطس کے بیشتر مریضوں میں انسولین خریدنے کی سکت نہیں رہی , اور جب وہ کام پر واپس جاتے ہیں , تو ان کو کورونا وائرس لاحق ہونے; کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جس شخص کے خون میں شوگر زیادہ موجود ہو، اس میں کورونا وائرس تیزی سے اپنی تعداد بڑھاتا اور پھیلتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شوگر کے مریضوں میں اس وباءکی علامات سنگین ہونے , اور ان کی اموات ہونے کی شرح بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے یہ تنبیہ بھی جاری کی ہے , کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ذیابیطس ; کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.