Skip to main content

کون کس کوڈیڈی کہاکرتاتھا؟ تاریخ میں سب کچھ درج ہے،مراد سعید نے بلاول بھٹو زرداری پر جوابی "حملہ" کردیا .........

کون کس کوڈیڈی کہاکرتاتھا؟ تاریخ میں سب کچھ درج ہے،مراد سعید نے بلاول بھٹو زرداری پر جوابی

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ  , بلاول بھٹونے پرچی کو ثبوت بناکراپنی سیاست کاآغازکیا،پرچی کی بنیاد پر جو سیاست میں آیا ہو,  اسے     پاکستان کی تاریخ کچھ پتہ نہیں ہوگا،  پاکستان اگرکوئی بہتری کےلیےکچھ کررہاہےتواپوزیشن اس پرسیاست کررہی ہے،کشمیر کامسئلہ وزیراعظم   عمران خان نے  اجاگرکیا،سابق حکمرانوں نے; بیرون ملک دوروں پرلاکھوں   ڈالرخرچ کئے,جنرل جیلانی,  اورجنرل ضیاءکی سرپرستی میں سیاسی پرورش پانے والے خودکو جمہوریت پسندکہتےہیں ,تاریخ میں سب کچھ درج ہےکہ ,  کون کس کوڈیڈی کہاکرتاتھا؟  ‏احتساب ہو , تو بلاول کو اپنی فیس واپس کرنا پڑے گی۔
نجی ٹی وی کےمطابق اسلام آبادمیں بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کےردعمل میں   جوابی پریس کانفرنس کرتےہوئے , وفاقی وزیر مراد سعید کا    کہنا تھا کہ,  بلاول بھٹونے پرچی کو ثبوت بناکر اپنی سیاست کاآغازکیا، پرچی کی بنیاد پر جو سیاست میں آیا ہو اسے پاکستان کی تاریخ کچھ پتہ نہیں ہوگا، جس کی سیاست کاآغازپرچی سےہواوہ جمہوریت کیاجانے؟ اگر میں صحافی ہوتااورسامنےچلاجاتاتو یہ اپنی کانفرنس بھی چھوڑ کرچلےجاتے۔اُنہوں نے کہا کہ 22سال کی جدوجہدکے  بعدعوام نےمقبول ترین لیڈرکووزیراعظم چُنا،ہم اپنے 2سال کی کارکردگی کا جواب دیں گے، وزیراعظم عمران خان نےمعیشت کوآئی سی یوسےنکالا،کشمیر کامسئلہ وزیراعظم عمران خان نے اجاگرکیا،   وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کی 60فیصد آبادی کو ہیلتھ کارڈ دیئے،وزیراعظم عمران خان نے200تک شیلٹرہومزبنوائے، وزیراعظم عمران خان نے اپنی ذاتی   رہائش کی سڑک اپنی جیب سے بنوائی  ،عمران خان وزیراعظم ہاوَس میں نہیں رہ رہے، وزیراعظم عمران خان کسی بھی دورے ; پر اپنے رشتہ داروں کو نہیں لے کر جاتے،ان2سالوں میں کوئی منی لانڈرنگ کاکیس سامنےنہیں آیا،وزیراعظم عمران خان کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہے،عمران خان نے معیشت کودیوالیہ ہونے سےبچایا,دوسال میں تین بڑےڈیموں پرکام کاآغازہوچکا,پاکستان اگرکوئی بہتری کےلیےکچھ کر رہا ہے,  تواپوزیشن اس پرسیاست کررہی ہے۔
مراد سعید نے کہا کہ بتایاجائےکون کلبھوشن کانام لینے کےلیےشرماتاتھا؟راجیو گاندھی جب پاکستان آرہے تھے تو کس نے  کشمیر کا بورڈ ہٹایا تھا؟  تاریخ میں   سب کچھ درج ہے کہ کون کس کو ڈیڈی کہا کرتا تھا؟2008سے 13تک ہر دن کرپشن ہوتی تھی،سندھ کے گوداموں سے گندم کی چوری، خردبرد کے بارے میں نیب تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری نے316کروڑ 41 لاکھ 18ہزار287دورں پر خرچ کیے،آصف زرداری نےبطورصدردورہ نیویارک ;  پر13لاکھ ڈالرسےزائدخرچ کیے،جنہو ں نے پاکستان کے;  پیسے کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا وہ سامنے آگیا۔انہوں نے کہا کہ ,  حکومت کے2سال  مکمل ہونےپر  تمام کارکنوں اوررہنماوَں کو مبارک باد دیتا ہوں،
عوام عیدالاضحیٰ پرکوروناایس ; اوپیزپرسختی سےعمل کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔