کراچی میں خاتون کو محبت کا دھوکا دے کر بلیک میل کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق شعیب نامی اس ملزم کا تعلق کراچی; کے علاقے ناظم آباد سے ہے ., جس نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کے ساتھ محبت کا ڈرامہ رچایا۔ اسے اعتماد میں لے کر اس سے قابل اعتراض تصاویر / منگوائیں اور پھر ان کی بنیاد پر اسے بلیک میل کرتا رہا۔
رپورٹ کے مطابق خاتون نے بالآخر تنگ آ کر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو ملزم کے خلاف درخواست دے دی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے فون اور لیپ ٹاپ سے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر بھی برآمد کر لی گئیں۔ ملزم صرف خاتون ہی نہیں بلکہ , اس کی پوری فیملی کو بلیک میل کر رہا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے پاس خاتون کے دیگر فیملی اراکین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بھی موجود تھیں اور وہ پوری فیملی کو بلیک میل کر رہا تھا۔ یہ فیملی ملزم سے; اس قدر خوفزدہ تھی کہ انہوں ., نے ایک بار گھر بھی . تبدیل کیا لیکن اس نے کسی طرح ان کا نیا پتا بھی ڈھونڈ لیا ۔ اس نے چند ہفتے قبل جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ذریعے فیملی کی کچھ تصاویر اور رابطے کی تفصیلات, لیک بھی کر دی تھیں۔ جس کے بعد فیملی نے اس کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ واضح رہے کہ ملزم 2017ءمیں بھی ایک خاتون کو محبت کا جھانسہ . ;دے کر بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار رہ چکا ہے , اور اس وقت اس مقدمے میں ضمانت پر رہا تھا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.