بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک شخص نے بیوی , اور ساس کے ہاتھوں جھاڑو سے پٹائی سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع علی پور دوار میں مبینہ طور پر بیوی اور ساس نے مل کر 45 سالہ شخص کی جھاڑو سے چھترول کردی ۔ اپنی بے عزتی پر وہ اتنا دلبرداشتہ ہوا کہ اس نے گھر میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
خود کشی کرنے والے شوہر کی ماں نے اپنی سمدھن اور, بہو کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی۔ ساس کا کہنا ہے کہ , اس کا بیٹا سومترافسر اپنی بیٹی کو دیکھنے کیلئے سسرال گیا تھا جہاں اس کی بیوی; اور ساس نے مل کر اس کی چھترول کی۔ گھر واپسی پر اس نے اپنی ماں کو ساری کہانی سنائی اور خود کو بیڈ روم میں بند کرلیا، بعد . ازاں اس کی لاش چھت سے لٹکتی ہوئی ملی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.