بھارت نے ہنگامی بنیادوں پر فرانس سے ہیمر میزائلوں کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ., ہیمر میزائلوں کی خریداری میں پیش رفت بھی ہوئی ہے اور فرانس محدود وقت کے باوجود بھارت کو ہیمر میزائل سپلائی کرنے کے لیے تیار بھی ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے بھارتی فوج کو دی گئی ایمرجنسی پاورز کے تحت یہ معاہدہ کیا جارہا ہے , تاہم بھارتی فضائیہ نے خبرکی تردید یا تصدیق سےگریز کیا ہے۔ہیمر میزائل فرانس کے رافیل جنگجو طیاروں کے لیے 60 سے 70 کلو میٹر تک مار کرنے / کی صلاحیت رکھتاہے ۔بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ فرانس کی جانب سے یہ میزائل جلد ہی بھارت کے حوالے کردیے جائیں گے اور محدود وقت کے باعث کسی دوسرے ملک کے لیے ; تیار کردہ میزائل بھارت کو دیے جائیں گے۔دوسری جانب فرانس سے 5 رافیل طیاروں کی ; پہلی کھیپ29جولائی کوبھارت پہنچ رہی ہے جب کہ اس سے قبل ایک رافیل طیارہ بھارت کو دیا جاچکا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.