کورونا وائرس لگ بھگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے , مگر اب بھی کچھ ملک ایسے ہیں , جہاں اس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق ان میں سب سے بڑا ملک ترکمانستان ہے۔ باقی ممالک لگ بھگ جزیروں پر مشتمل بہت چھوٹے ملک ہیں۔ ان میں وینواتو (Vanuatu)، تووالو(Tuvalu)، کیریباتی (Kiribati)، مارشل آئی لینڈز، ناﺅرو (Nauru)، سیموا (Samoa)، پالاﺅ (Palau)، سولومن آئی لینڈز، تونگا (Tonga) اورمیکرونیزیا (Micronesia) شامل ہیں ۔ ان ممالک میں تاحال کورونا وائرس کا کوئی ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا اور, جب باقی دنیا کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے لیے جدوجہد کر رہی ہے ، ایسے میں ان ممالک کی حکومتیں کورونا وائرس کو ملک میں داخل ہونے; سے روکنے کے لیے کڑے اقدامات کر رہی ہیں۔
وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;, طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے ; اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ; بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے; اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,; بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,; کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,; موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.