
کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ میں گزشتہ روز ڈاکٹر رشید احمد نامی امیدوار نے عوامی راج پارٹی میں شمولیت کے لیے سیاسی اجتماع منعقد کیا تھا۔ پولیس کے مطابق سیاسی اجتماع, میں جمشید دستی اور پارٹی قائدین سمیت 300 افراد بھی شریک تھے۔ پولیس نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی، 4 پارٹی رہنماوں سمیت تقریب میں موجود 300 افراد کیخلاف تھانہ, خانگڑھ میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق سیاسی اجتماع منعقد کرکے لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.