دانت برش نہ کرنے والے افراد کس جان لیوا خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں؟ ماہرین نے تحقیق میں خبردار کر دیا
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دانت برش نہ کرنے والے افراد کو منہ اور پیٹ کے کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے_
اس حوالے سے تحقیق امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی میں ہوئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ دانت برش کرنا نہ صرف صحت کے لئے اچھا ہے بلکہ جو لوگ یہ کام دن میں ایک بار بھی دانت نہیں مانجتے وہ خطرناک بیماری کینسر سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق جن لوگوں نے بیس سال یا اُس سے زائد عرصے تک دانت نہیں مانجے وہ منہ یا پیٹ کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوئے۔
تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے
کہ اس میں شامل ہونے والے 52 فیصد افراد ایسے تھے جن کو مسوڑھوں کی بیماری تھی اور اُن کے کینسر سے متاثر ہونے کے خطرات زیادہ تھے۔
ماہرین کے مطابق دانت صاف نہ کرنے کی وجہ سے مسوڑھوں کی بیماری ہوتی ہے جو منہ کے کینسر کے خطرات کو بڑھا دیتے ہے جبکہ پیٹ کا کینسر بھی اسی وجہ سے لاحق ہوتا ہے-
ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کم از کم دن میں ایک بار اپنے دانت لازمی صاف کریں۔ ہاوررڈ یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ مسوڑھوں کی وجہ سے جگر کے کینسر کا خطرہ 52 فیصد تک بڑھ جاتا ہے
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ روزانہ دانت برش نہ کرنے کی وجہ سے مسوڑھے خراب ہوتے ہیں اور پھر اس کی وجہ سے صحت پر بھی خطرات لاحق ہوتے ہیں
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.