” پی ٹی آئی نے کلبھوشن کوسہولت فراہم کرنے کے لیے یہ کام کیا ہے“بلاول بھٹو نے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا .......

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الزام لگایا ہے کہ موجودہ حکومت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق خفیہ آرڈیننس متعارف کرایا ہے، پی ٹی آئی نے کلبھوشن کوسہولت فراہم کرنے کے لیے آرڈیننس پیش کیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ یہ آرڈیننس غیرآئینی اورغیرقانونی ہے،اگر پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی اور اس قسم کا آرڈیننس لاتے تو ہمیں کوئی نہ چھوڑتا، آرڈیننس مئی میں جاری کیا گیا ہے جس کا وقت بھی گزر گیا ہے، سلیکٹڈ حکومت نے جتنے فیصلے کیے ہم سب کے سامنے ہیں۔سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے , بلاول نے کہا کہ کلبھوشن کا کون سا خفیہ آرڈیننس ہے جو پارلیمان کو اعتماد میں لیے بغیر متعارف کرایاگیا؟ کلبھوشن سے متعلق سلیکٹڈ حکومت کا خفیہ آرڈیننس ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ , کلبھوشن سے متعلق حکومت کے خفیہ آرڈیننس پر احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کلبھوشن سے; متعلق حکومت کا خفیہ آرڈیننس کی ایک اور وجہ ہے کہ وزیراعظم کوجانا چاہیے۔ آرڈیننس کا بھارتی / جاسوس کلبھوشن نے فائدہ لینے سے انکارکردیا ہے بلاول بھٹو آرڈیننس سے متعلق حکومت کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔ ہمیں بے خبر رکھتے ہوئے کلبھوشن کیلئے آرڈیننس لایا جارہا ہے ۔ کلبھوشن یادیو نے بھارتی جاسوس ہونے کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہا کہ , اگراس قسم کا آرڈیننس ہم لے آتے توہمارا جینا حرام کردیتے۔ اگرایسا آرڈیننس ہم لےآتے تو دفاع پاکستان کونسل اسلام آباد میں دھرنا دے دیتی ۔ سلیکٹڈ وزیراعظم ملک کا وزیراعظم نہیں ہوناچاہیے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.