Skip to main content

Posts

پاکستان خطےمیں امن بقائےباہمی کےاصولوں پرکاربندہے: چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف جنرل ندیم رضا................

چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف  جنرل ندیم رضا نے;  کراچی میں ہونے والی امن مشقوں 2021 کے تیسرے روز تقریب میں بطور مہمان;  خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ,    امن مشقیں 2021;   کا کامیاب انعقادعلاقائی استحکام کےلیے پاکستان کے عزم کی تائید ہے۔   ان مشقوں سے علاقائی تعاون اور استحکام کو فروغ ملے گا۔ مشقیں دہشت گردی،   میری ٹائم جرائم کے خلاف اتحاد کا مظہر ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے ;  میں امن  بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند ہے۔   پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نےبحری امن مشقیں 2021 دیکھیں ، نیول ; چیف محمد امجد خان نیازی بھی تقریب میں موجود تھے۔   مشقوں میں میری ٹائم انسداد دہشت گردی کا  مظاہرہ کیا گیا، امن مشقوں میں چالیس ; سے زائد ممالک کے دستے  شریک ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کثیر الملکی امن مشقیں 11سے 16; فروری تک جاری رہیں گی ، مشقیں دو سال میں;  ایک بار کی جاتی ہیں۔ امن مشقوں میں مختلف نوعیت کی ڈرل...

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی .............

)تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے فیصلہ;  کن میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ،سنسنی خیز مقابلے میں میچ کئی بار دونوں ٹیموں کے حق میں آیا لیکن پھر آخر میں پاکستانی بلے باز وں نے عمدہ کار;    کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ; ہدف حاصل کرلیا ۔جنوبی افریقہ نے مقررہ 20اوورزمیں 8; وکٹوں کے نقصان ; پر 164رنز بنائے تھے. جس کے جواب میں قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر 19;    ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں;  پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ میچ کے آغاز میں شاہینوں نے جلد;  وکٹیں حاصل کیں اور 10اوورز میں محض 61سکور دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں ،زاہد محمود نے ڈبییو میچ میں چار اوورز میں  ; 40رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں لیکن پھر جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر نے انڈر پریشر صورتحال میں کمال بلے;  بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45گیندوں پر85رنز   بناکر ناٹ آوٹ رہے اور اپنی ٹیم کی پوزیشن پھر مستحکم کر دی ۔    قومی ٹیم کی جانب سے پہلی وکٹ محمد نواز نے حاصل...

لاہور میں دکاندار کو پیٹنے والی خاتون کو لینے کے دینے پڑگئے...............

  صوبائی دارلحکومت کے پوش  ; علاقے ڈیفنس میں دکاندارکو تشدد کا نشانہ بنانا بااثر خاتون کو مہنگا  پڑگیا،  خاتون نے دکاندار سے ; معافی مانگ لی اور دو لاکھ 20 ہزار روپے ہرجانہ بھی ادا کر دیا،;  ای چالان  کا میسج تاخیر سے آنے پر خاتون نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔  سات فروری کو پیش آنیوالے واقعےکی ;  سی سی ٹی ; وی ویڈیو  بھی سامنے  آئی تھی.  جس میں خاتون پہلے دکاندار سے الجھتی ہے اور  پھر اچانک بیگ میں سے ڈنڈا نکال کر زور سے دکاندار کے منہ پردے مار تی ہے ۔ خاتون نے دکاندارکو محض اس لیے ڈنڈے سے پیٹ ڈالا کہ,  اس کے بیٹے نے ; اس دکان پر ای چالان جمع کرایا لیکن چالان جمع  کرانے کا موبائل ; پر بروقت جوابی میسج نہیں آیا; ۔ دکاندار نے اس ہنگامے کے  ; بعد پولیس سے رجوع کرلیا تھا . تاہم  اب خاتون نےتحریری معافی مانگ لی ہے اور دکاندار کے  ; مطابق خاتون نے ;  توڑ پھوڑ کا دو لاکھ 20 ہزار ہرجانہ بھی ادا کر دیا ہے  جس پر اس نےخاتون کو معاف کر دیا۔   ۔

'پاک فوج کی تھر کے علاقے میں 'جدارالحدید 'مشقیں'.........................

پاک فوج کی کراچی کور  کے زیر اہتمام ; 'جدارالحدید 'کے عنوان سے;   صحرائے تھر میں مشقیں جاری ہیں ۔ مشقوں کا مقصد ; صحراؤں میں دفاعی حکمت عملی کو جانچنا ہے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ;(آئی ایس پی آر )  کے مطابق  جدارالحدید  مشقیں 28 جنوری  چھور سے 74 کلومیٹر آگے   صحرا کے شدید ; حالات میں کی جارہی ہیں ; ، ان مشقوں کا ;  مقصد صحراؤں میں دفاعی حکمت عملی کو جانچنا ہے ۔  آئی ایس پی آ رکے  مطابق  چار  ہفتے پر;  محیط مشقوں میں دفاعی  حکمت عملی کے تحت ڈرلز کی جارہی ہیں۔ 'جدار الحدید ' کا مطلب 'سیسہ پلائی دیوار'  ہے ۔  

پٹرول 16 روپے مہنگا کرنے کی تیاری، پاکستانیوں کی آنکھوں کے علاوہ دل سے بھی ’آنسو‘ نکل آئیں...................

  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم ; مصنوعات کی قیمتیں 16 روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  . اوگرا کی طرف سےپٹرولیم;  مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے.   جس میں پٹرول 16 روپے اور ڈیزل 14 روپے 75 پیسے;  مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی ; نیوز کے مطابق اوگرا نے سمری 30 روپے فی لٹر لیوی پر تیار کی ہے۔ اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی21 روپے ; جبکہ ڈیزل پر 22 روپے 11 پیسے وصول کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے.  جس کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات 16 فروری سے مہنگی کردی جائیں گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے.   اور امکان ہے کہ , پٹرول پانچ روپے 50   پیسے اور ڈیزل پانچ روپے 75;   پیسے تک مہنگا ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں ہر 15 دن کے بعد پٹرولیم ; مصنوعات کی قیمتیں طے کی جانے لگی ہیں; ، پچھلے کچھ ماہ سے یہ روٹین بنی ہوئی ہے کہ,...

پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں 6.4 شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس کا خدشہ......................

پاکستان کے مختلف شہروں میں جمعہ اور ہفتہ کی;  درمیانی شب زلزلے      کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں . جو کافی دیر تک جاری رہے۔ زلزلے کے جھٹکےگلگت بلتسان،آزاد کشمیر، ; خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں محسوس کیے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور اس کی گہرائی 80 کلومیٹر زیر  زمین تھی۔ رات کو 10 بج کر 2 منٹ پر آنے والے شدید زلزلے کے باعث ; شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ ; رات کو اس زلزلے کے آفٹر شاکس بھی آسکتے ہیں . جن کی شدت ابتدائی زلزلے سے کم ہوگی تاہم شہریوں کو احتیاط کرنا ہوگی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے   مطابق راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور; ، سوات، گلگت بلتسان، سکردو، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، صوابی، شیخوپورہ  اور سرگودھا  میں زلزلہ محسوس ہوا۔ اس کے علاوہ ملتان، چترال، شانگلہ، دیر، مردان، خانیوال، وہاڑی، شکرگڑھ، آزاد کشمیر، ; لوئر دیر، ڈسکہ، پیرمحل، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لودھراں سمیت دیگر شہر...

’کاروباری افراد ٹیکس نہیں دیتے، ان سے چندہ جتنا مرضی لے لو‘ وزیر اعظم نے حکام کو پیسے نکلوانے کا طریقہ بتادیا....................

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ , پاکستان میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کی پلانٹیشن کا عمل شروع ہونے والا ہے، لاہور میں اربن فاریسٹ مںصوبے کیلئے کاروباری افراد کو آن بورڈ لیا جائے کیونکہ,  یہ لوگ ٹیکس نہیں دیتے لیکن عطیات دل کھول کر دیتے ہیں۔ جیلانی پارک میں اربن فاریسٹ منصوبے ;  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ , خیبر  پختونخوا حکومت لوگوں کو بلین ٹری سونامی کے بارے میں معلومات مہیا کرے ۔ لاہور   میں بھی لوگوں کو بتایا جائے کہ کن 50 جگہوں پر اربن فاریسٹ لگائے جائیں گے۔ اب پورے پاکستان میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کیلئے پلانٹیشن شروع ہوجائے گی۔ ہر سال اربوں روپے کا گھی درآمد کرتے ہیں لیکن زیتون کے پودے لگانے .; کے بعد آئندہ چند سالوں میں پاکستان اس معاملے میں خود کفیل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل پانچ سال بعد کے الیکشن کو  ' مد نظر رکھ کر پلان بنانے سے بہتر نہیں ہوسکتا . بلکہ لانگ ٹرم پلاننگ کرنا پڑتی ہے۔ اللہ نے ہمیں 12 موسم دیے ہیں، کسی ملک میں اتنے ماحولیاتی زون نہیں، اس کا مطلب ہے کہ , ہم یہاں کچھ ب...

افغانستان سے دہشت گردوں کا راکٹوں سے حملہ ، پانچ سالہ بچہ شہید، 7 افراد زخمی ...................

افغانستان کی حدود سے دہشت گردوں کی جانب سے راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے. جس کے نتیجے میں  پانچ سالہ بچہ شہید ، سات افراد زخمی ہوگئے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے;  مطابق افغانستان  کے کی حدود سے دہشت گردوں کی جانب سے مذموم کارروائی کی گئی ہے۔ دہشت گردوں نے باجوڑ کے علاقےلگارائی اور سرکئی کے ;  علاقوں میں پانچ راکٹ فائر کی.  جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچہ شہید ,  جبکہ کمسن بچے سمیت سات زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے;  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔     

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو وزیر اعظم کے خلاف مقدمات سننے سے روک دیا......................

  سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو وزیر اعظم کے خلاف مقدمات سننے سے روک دیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان    نے وزیر اعظم ترقیاتی فنڈز کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔فیصلہ   چیف جسٹس ;   گلزار احمد نے تحریر کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ , جسٹس قاضی فائز عیسیٰ انصاف کے تقاضوں اور غیر جانبداری کے پیش نظر وزیر اعظم  ; سے متعلق مقدمات نہ سنیں،;  انہوں نے وزیر اعظم کے خلاف ایک مقدمہ دائر کر رکھا ہے; ، انہیں وزیر اعظم سے متعلق مقدمات نہیں سننے چاہئیں۔ پانچ صفحات کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ , آج کیس کی  سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ; عدالت کو اور اٹارنی جنرل کو بعض دستاویزات دیں لیکن    انہیں خود  بھی ان کے درست ہونے کا علم نہیں تھا،;  انہیں یہ دستاویزات واٹس ایپ پر نامعلوم ذرائع سے ملیں۔   تحریری فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کے  ; ترقیاتی فنڈز سے متعلق کیس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے جوابات کے  ;   بعد مزید کارروائی کی گنجائش نہیں رہ گئی اس لیے یہ مقدمہ نمٹایا جاتا ہے۔ خی...