پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں 6.4 شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس کا خدشہ......................
پاکستان کے مختلف شہروں میں جمعہ اور ہفتہ کی; درمیانی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں . جو کافی دیر تک جاری رہے۔ زلزلے کے جھٹکےگلگت بلتسان،آزاد کشمیر، ; خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں محسوس کیے گئے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور اس کی گہرائی 80 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ رات کو 10 بج کر 2 منٹ پر آنے والے شدید زلزلے کے باعث ; شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز نے شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ ; رات کو اس زلزلے کے آفٹر شاکس بھی آسکتے ہیں . جن کی شدت ابتدائی زلزلے سے کم ہوگی تاہم شہریوں کو احتیاط کرنا ہوگی۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور; ، سوات، گلگت بلتسان، سکردو، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، صوابی، شیخوپورہ اور سرگودھا میں زلزلہ محسوس ہوا۔ اس کے علاوہ ملتان، چترال، شانگلہ، دیر، مردان، خانیوال، وہاڑی، شکرگڑھ، آزاد کشمیر، ; لوئر دیر، ڈسکہ، پیرمحل، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لودھراں سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے ; محسوس کیے گئے۔ملک بھر کو لرزا دینے والے زلزلے ; میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.