’کاروباری افراد ٹیکس نہیں دیتے، ان سے چندہ جتنا مرضی لے لو‘ وزیر اعظم نے حکام کو پیسے نکلوانے کا طریقہ بتادیا....................
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ , پاکستان میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کی پلانٹیشن کا عمل شروع ہونے والا ہے، لاہور میں اربن فاریسٹ مںصوبے کیلئے کاروباری افراد کو آن بورڈ لیا جائے کیونکہ, یہ لوگ ٹیکس نہیں دیتے لیکن عطیات دل کھول کر دیتے ہیں۔
جیلانی پارک میں اربن فاریسٹ منصوبے ; کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ , خیبر پختونخوا حکومت لوگوں کو بلین ٹری سونامی کے بارے میں معلومات مہیا کرے ۔ لاہور میں بھی لوگوں کو بتایا جائے کہ کن 50 جگہوں پر اربن فاریسٹ لگائے جائیں گے۔ اب پورے پاکستان میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کیلئے پلانٹیشن شروع ہوجائے گی۔ ہر سال اربوں روپے کا گھی درآمد کرتے ہیں لیکن زیتون کے پودے لگانے .; کے بعد آئندہ چند سالوں میں پاکستان اس معاملے میں خود کفیل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل پانچ سال بعد کے الیکشن کو ' مد نظر رکھ کر پلان بنانے سے بہتر نہیں ہوسکتا . بلکہ لانگ ٹرم پلاننگ کرنا پڑتی ہے۔ اللہ نے ہمیں 12 موسم دیے ہیں، کسی ملک میں اتنے ماحولیاتی زون نہیں، اس کا مطلب ہے کہ , ہم یہاں کچھ بھی اگا سکتے ہیں۔
وزیر اعظم کے مطابق پاکستان میں درختوں کی ; بے تحاشہ کٹائی کی گئی اور جنگل ختم کردیے گئے ہیں . جس کی وجہ سے ماحولیاتی ; ; تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں، شہروں میں اگر ایک ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت بڑھے گا تو اس کے مستقبل میں اثرات کا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا۔
انہوں نے انتظامیہ کو اربن فاریسٹ منصوبے ; کیلئے مخیر حضرات سے فنڈز لینے کا مشورہ بھی دیا۔ عمران خان نے کہا کہ, ہمارے کاروباری لوگ ٹیکس نہیں; دیتے لیکن چندہ دینے کو تیار ہوتے ہیں، ; اگر ان لوگوں کو شامل کرلیا جائے تو لاہور میں گرین ریولیوشن کیلئے یہ بڑے بڑے عطیات فراہم کریں گے،; سکول اور کالجز کے طلبہ کو بھی اس منصوبے میں ضرور شامل کیا جائے کیونکہ ہم یہ سب ان کے مستقبل کیلئے کر رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.