پاکستان خطےمیں امن بقائےباہمی کےاصولوں پرکاربندہے: چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف جنرل ندیم رضا................
چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف جنرل ندیم رضا نے; کراچی میں ہونے والی امن مشقوں 2021 کے تیسرے روز تقریب میں بطور مہمان; خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ, امن مشقیں 2021; کا کامیاب انعقادعلاقائی استحکام کےلیے پاکستان کے عزم کی تائید ہے۔ ان مشقوں سے علاقائی تعاون اور استحکام کو فروغ ملے گا۔ مشقیں دہشت گردی، میری ٹائم جرائم کے خلاف اتحاد کا مظہر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے ; میں امن بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نےبحری امن مشقیں 2021 دیکھیں ، نیول ; چیف محمد امجد خان نیازی بھی تقریب میں موجود تھے۔ مشقوں میں میری ٹائم انسداد دہشت گردی کا مظاہرہ کیا گیا، امن مشقوں میں چالیس ; سے زائد ممالک کے دستے شریک ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کثیر الملکی امن مشقیں 11سے 16; فروری تک جاری رہیں گی ، مشقیں دو سال میں; ایک بار کی جاتی ہیں۔ امن مشقوں میں مختلف نوعیت کی ڈرلز کی جارہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ, چیئرمین جوائنٹ; چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے پیشہ وارانہ مہارتوں اور کثیر; الملکی مشقوں کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.