اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل 6 میں پہلی بار شکست کا سامنا، پشاور زلمی نے میچ باآسانی جیت لیا...............
پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی; جانب سے دیا گیا 119 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر دو اوور قبل پورا کرلیا۔
پشاور زلمی کے ٹام کوہلر 46،حیدر علی 36 اور شعیب ملک 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔ امام الحق صفر اور کامران اکمل ایک ' رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد کی جانب سے حسن علی نے دو جبکہ فواد احمد، اور ; محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں اسلام آباد کی ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 18 ویں اوور 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اسلام آباد; یونائیٹڈ کےایلکس ہیلز 41،حسین طلعت 22،آصف علی 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے صرف تین کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے چار ، ثاقب محمود نے تین ; جبکہ مجیب الرحمن اور عمید آصف نے; ایک ایک وکٹ حاصل کی. جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔پشاور زلمی نے ; اسلام آباد یونائیٹڈکے خلاف میچ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پشاور زلمی نے گزشتہ میچ میں کھیلنے والی ٹیم میں ; ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد عرفان کی جگہ عمید آصف کو ٹیم میں شامل کیا ہے . جبکہ اسلام آباد نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ظفر گوہر اور لوئس گریگری کی جگہ پال سڑلنگ اور فواد احمد کو شامل کیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.