)تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے فیصلہ; کن میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ،سنسنی خیز مقابلے میں میچ کئی بار دونوں ٹیموں کے حق میں آیا لیکن پھر آخر میں پاکستانی بلے باز وں نے عمدہ کار; کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ; ہدف حاصل کرلیا ۔جنوبی افریقہ نے مقررہ 20اوورزمیں 8; وکٹوں کے نقصان ; پر 164رنز بنائے تھے. جس کے جواب میں قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر 19; ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں; پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ میچ کے آغاز میں شاہینوں نے جلد; وکٹیں حاصل کیں اور 10اوورز میں محض 61سکور دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں ،زاہد محمود نے ڈبییو میچ میں چار اوورز میں ; 40رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں لیکن پھر جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر نے انڈر پریشر صورتحال میں کمال بلے; بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45گیندوں پر85رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے اور اپنی ٹیم کی پوزیشن پھر مستحکم کر دی ۔
قومی ٹیم کی جانب سے پہلی وکٹ محمد نواز نے حاصل کی جنہوں نے ایک خوبصورت گیند کے ساتھ جنوبی افریقہ کے دھواں دار بلے; باز ہینڈرکس کو کلین بولڈ کیا ۔جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ بھی محمد نواز کے; نام ہی رہی جب بابر اعظم نے محمد نواز کی گیند پر سمٹس کا کیچ پکڑا ۔تیسری وکٹ حسن علی کے نام رہی جنہوں نے پروٹیز بلے باز وین بل جون سے لگاتار تین گیندوں پر تین چوکے کھائے اور چوتھی گیند پر وکٹ لے کر پرجوش انداز میں ; جشن منا یا ۔ڈیبیو میچ کھیلنے والے زاہد محمود نے انٹر نیشنل کرکٹ میں قدم رکھتے ہی بڑی کامیابی حاصل کرلی اور پہلے ہی اوور میں; لگاتار دو وکٹیں حاصل کر لیں ،زاہد محمود نے جینمن میلان کو آوٹ کیا جنہوں 27رنز بنائے اور اگلی ہی گیند پر کلاسن کو آوٹ کردیا جو بغیر کوئی ; رن بنائے پویلین لوٹے ،عثمان قادر نے فیلکواو کو آوٹ کیا جو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔پرٹوریس نو رنز بنا کر; زاہد محمود کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔حسن علی نے فورٹین کو کلین بولڈ کیا جو صرف 10رنز ہی بنا سکے۔پاکستان کی جانب سے زاہد ; محمود نے تین ; جبکہ حسن علی اور محمد نواز نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے 165رنز کے ہدف کے جواب ; میں قومی ٹیم نے بلے بازی کا آغاز کیا تو تبریز شمسی نے پہلی حاصل کی اور حیدر; علی کو 15سکور پر کلین بولڈ کیا ۔ شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے محمد رضوان بھی; تبریز شمسی کی گیند کا نشانہ بنے اور42سکور بنا کر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے تیسری وکٹ بھی تبریز شمسی کے نام رہی جنہوں نے حسین طلعت کو صرف پانچ سکور پر پویلین کی راہ دکھائی ۔ کپتان بابر اعظم 44رنز بنا کر پرٹوریس کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔آصف علی عمدہ کارکردگی; کا مظاہرہ نہ کر سکے اور سات رنز بنا کر تبریز شمسی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔فہیم اشرف 10سکور بنا کر فورٹین کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔ حسن علی 20اور محمد نواز18سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے ; اور اپنی ٹیم کی فتح دلوائی
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.