پٹرول 16 روپے مہنگا کرنے کی تیاری، پاکستانیوں کی آنکھوں کے علاوہ دل سے بھی ’آنسو‘ نکل آئیں...................
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم ; مصنوعات کی قیمتیں 16 روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ . اوگرا کی طرف سےپٹرولیم; مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے. جس میں پٹرول 16 روپے اور ڈیزل 14 روپے 75 پیسے; مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی ; نیوز کے مطابق اوگرا نے سمری 30 روپے فی لٹر لیوی پر تیار کی ہے۔ اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی21 روپے ; جبکہ ڈیزل پر 22 روپے 11 پیسے وصول کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے. جس کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات 16 فروری سے مہنگی کردی جائیں گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے. اور امکان ہے کہ , پٹرول پانچ روپے 50 پیسے اور ڈیزل پانچ روپے 75; پیسے تک مہنگا ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ہر 15 دن کے بعد پٹرولیم ; مصنوعات کی قیمتیں طے کی جانے لگی ہیں; ، پچھلے کچھ ماہ سے یہ روٹین بنی ہوئی ہے کہ, اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10; روپے سے زائد کے اضافے کی تجویز کرتا ہے . لیکن; حکومت اس سے تھوڑی سی کم قیمت بڑھا کر عوام پر اس طریقے سے مہنگائی کا بم پھوڑتی ہے کہ , انہیں احساس ہی نہیں ہوتا کہ اس بات پر خوشیاں منانی ہیں یا رونا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.