اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز، 151 رنز کے ہدف میں اسلام آباد کی بیٹنگ جاری، 4 اوورز کا کھیل مکمل...............
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کے ہدف میں چار; اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان 36 رنز بنالیے ہیں۔
ایلکس ہیلز21 اور شاداب خان بغیر کوئی سکور بنائے کریز پر موجود ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ; جانب سےفل سالٹ ; 13رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عمر نے پہلی وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ملتان سلطان نےمقررہ اوورز میں آٹھ ; وکٹوں کے نقصان پر 150بنائے۔ملتان سلطان کی; جانب سےمحمد رضوان نے 71رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔محمد رضوان نے اپنی اننگز میں آٹھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔انہوں نے نے اپنی نصف سنچری 31 گیندوں پر مکمل کی ۔بریتھ ویٹ 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی صفر،; ; کرس لن ایک،صہیب مقصود دو، سہیل تنویر چار ، خوشدل شاہ سات ،جیمز; وینس 16، رائلی روسو 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم نے تین ، لوئس گریگری نے دو جبکہ شاداب خان، حسن علی اور فہیم ; اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ٹیم نے; ٹاس جیت کر ملتان کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔ دونوں ٹیموں کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )6 میں یہ پہلا میچ ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.