نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ نیپرا حکام نے بجلی کی قیمت میں 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دے دی
نائب چیئرمین نیپرا سیف اللہ چٹھہ کی زیر صدارت سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جنوری کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئیـ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیاـ
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.