علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کرنے والے ہیلی کاپٹر کو ایسی تصویریں مل گئیں کہ ان کے ملنے کی امید بندھ گئی لیکن پھر افسوسناک بات سامنے آگئی .............
پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کولاپتہ ہوئے آج تیسرا دن ہے اور جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے. تو لوگوں کی امیدیں بھی کم ہو رہی ہیں ۔جہاں ایک طرف لوگ لاپتہ کوہ پیماوں کے لیے دعا گو ہیں . تو وہاں دوسری جانب پاک فوج کے ہیلی کاپٹر سخت موسم اور مشکل صورتحال میں; ریسکیو آپریشن جار ی رکھے ہوئے ہیں ۔ریسکیو مشن پر گئے ہیلی کاپٹر سے لی گئی . ایسی تصویریں سامنے آئیں کہ ریسکیو ٹیم کی امید بندھ گئی لیکن پھر ان تصویروں کا موازنہ کیا گیا, تو مختلف حقیقت سامنے آگئی۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی عمر قریشی نے ریسکیو مشن پر گئے ہیلی کاپٹر سے لی گئی تصویریں شیئر کیں . جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برفانی پہاڑوں پر کچھ سامان پڑا ہوا ہے ۔ ریسکیو ٹیموں کو شروع میں ایسا لگا کہ , اس سامان سے علی سد پارہ اور ان کی ٹیم تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے ; لیکن پھر جب لیپ ٹاپ پر ان تصویروں میں نظر آنے والے سامان کا موازنہ کیا گیا ; تو اس سامان کا علی سدپارہ ; یا ان کی; ٹیم سے تعلق ثابت نہ ہو سکا ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.