Skip to main content

موبائل فون صارفین کیلئے خوشخبری موبائل کارڈز اور سم کارڈزپر عائد ٹیکس ختم کرنے سے متعلق بڑا اعلان کردیا


 اسلام آباد”وفاقی حکومت نے موبائل فون کارڈز پر ایڈوانس ٹیکس مرحلہ وار ختم کرنے کی منظوری دے دی 

موبائل فون کارڈز پر پہلے مرحلے میں دو فیصد انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں موبائل فون کارڈز پر

2.5 فیصد انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ موبائل فون کارڈز پر 12.5 فیصد انکم ٹیکس عائد ہے

موبائل فون کارڈز پر آئندہ بجٹ میں ٹیکس کم کیے جائیں گے۔ حکومت نے سم کارڈز پربھی ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دے دی

ٹیکس چھوٹ کا اطلاق آئندہ بجٹ میں ہوگا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیکس کم کرنے کی تجاویز اصولی طور پر منظور کر لی ہیں

اس کے علاوہ اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے 0.10 روپے فی کلوواٹ آور کے حساب سے صارفین سے نیلم جہلم سرچارج کی منسوخی سے متعلق سمری پیش کی گئی

 ای سی سی نے تجویر کاجائزہ لیا اوراس کی فوری طورپر منسوخی کی منظوری دی

سیکرٹری وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق نے زراعت کیلئے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ مالیاتی پیکج کے تحت زراعانت کی تقسیم کے طریقہ کارسے متعلق سمری پیش کی

ای سی سی نے وزارت خزانہ کی منظوری کے بعدصوبوں میں زراعانت کی بروقت تقسیم کویقینی بنانے کیلئے سمری کی

منظوری دی۔اجلاس میں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس آف پاکستان کیلئے ساورن گارنٹی سے متعلق سمری پیش کی گئی

ای سی سی نے اس سمری کی منظوری دیدی

اجلاس میں جاری مالی سال کے دوران وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

سے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کو55 کروڑ روپے دینے جاری مالی سال میں خصوصی ٹیکنالوجی زونز کیلئے

مختص کردہ 363.23 ملین روپے میں سے 200 ملین روپے اور مالی سال 2019-20 میں احساس پروگرام کیلئے میڈیا مہم کے واجبات کی ادائیگی کیلئے

وزارت اطلاعات ونشریات کو109 ملین روپے کی ضمنی تکنیکی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔


Comments

Popular posts from this blog

کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟ ...........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   مسلم لیگ ن کے   رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ,  وزیر اعظم کی  تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی   گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا , وزیر اعظم کہتے ہیں , کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن ، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی   لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔ عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے کی بات کی گئی تو حکومت نے اس کی تردید کردی  ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس  نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ  بولا اور جیو ...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

امریکہ کی سب سے بڑی ریاست میں 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، کتنا نقصان ہوا؟ ......

 امریکہ کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ   8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، حکام کی جانب سے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں  بعد ہی واپس لے لی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے  مطابق زلزلے کا مرکز پیرویل کے جنوب مشرق سے 105 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ تھا، زلزلے  کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ   کی ہیں , جن میں انہیں ایک   ہائی سکول کی طرف بھاگتے ہوئے,  دیکھا جاسکتا ہے، اس ہائی سکول میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے شیلٹر بنایا گیا ہے۔ 7 اعشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے;  بعد الاسکا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا,   لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث عمارتیں ہل کر رہ گئیں  ., اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ,  لیکن زلزلے کے باعث نہ تو کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی...