اسلام آباد “ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری 40 فیصد اضافہ کررہی ہے
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے ملازمین کے ساتھ صحیح طرح ڈیل کی ہے
اور 95 فیصد کی تنخواہیں بڑھا رہے ہیں ،آخری وقت میں ہم نے میڈیا کو بھی بلایا تھا تاکہ نوٹیفیکیشن جاری ہوجائے
انہوں نے کہا کہ گریڈ ایک تا16 تک کے ملازمین کے حوالے سے بات چیت ہو رہی تھی
جب نوٹیفکیشن کا وقت آیا تویہ لوگ کہنے لگے کہ گریڈ22 تک کی تنخواہیں بھی بڑھائی جائیں
انہوں نے کہا کہ گریڈ17 سے 22کے درمیان بہت بڑا فرق پیدا ہو جاتا ہےانہوں نے کہا کہ یہ مرکزی ملازمین کا 95 فیصد بنتا ہے
3لاکھ73ہزار لوگوں کی تنخواہیں ہم اوسطاً 40 فیصدبڑھانے کو تیار ہیں، یہ لوگ مزید5فیصد کی تنخواہوں میں بھی اضافہ چاہتے ہیں جس سے اربوں روپے کا فرق پڑتا ہے
انہوںنے کہا کہ 3لاکھ70ہزار لوگوں کی تنخواہوں میں 60 فیصد کا فرق ہے 40 فیصد تنخواہیں ہم فوری بڑھانے لگے ہیں
انہوں نے کہا کہ صوبے آدھی تنخواہیں لے رہے ہیں اور یہ صوبوں کا مسئلہ ہے، ہم صوبوں میں احکامات جاری نہیں کر سکتے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.