'پاک، قطر تعلقات دیر پا شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں ' آرمی چیف کی قطری وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے سے گفتگو ...................
قطری وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر; مطلق بن ماجد القہطانی سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ , پاک، قطر تعلقات دیر پا شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ; (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ہے. جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر ; جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ; علاقائی سلامتی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ; خیال کیا گیا۔ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور; افغان امن عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔ ۔ اس موقع پر بات چیت کرتےہوئے; آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ پاکستان اور قطرمشترکہ تاریخ اور بہترین تعلقات رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان; برادرانہ اور گہرے تعلقات ہیں۔
قطری نمائندہ خصوصی نےعلاقائی امن و استحکام کےلیے; پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان; اور قطر کے درمیان بہترین تعلقات کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.