Skip to main content

’ہاں میں راجہ رینٹل ہوں ‘ راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے ’جذباتی‘ ہو گئے .........................



سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی ; میں اظہار خیال کے دوران حکومتی بینچز سے شور شرابے اور نعرے بازی سے جذباتی ہو گئے.  اور کہا کہ ’ہاں میں راجہ رینٹل ہوں ، تم کون ہو ، مجھے عدالت;  نے بر ی کیا ،;  تم جیسے اپنے منہ پر کالک مل کر جو مرضی کہتے رہیں ۔“

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے تھے تو حکومتی اراکین کی ; جانب سے مسلسل بینچ کو بجانے اور شور مچانے کا سلسلہ جاری رہا جس دوران ” راجہ رینٹل “ کے نعرے بھی لگائے جاتے رہے ، ان نعرہ پر جواب دیتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ” میں وثوق سے کہہ  سکتاہوں کہ ,; تمہارے دن گنے جا چکے ہیں ، ہاں میں راجہ رینٹل ہوں ، تم کون ہو ،میں کامیاب ہوا اور مجھے عدالت نے بری کیا ، تم جیسے اپنے;  منہ پر کالک مل کر جومرضی کہتے رہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ ترمیم ایک سنجیدہ کام   اور سنجیدہ مسئلہ ہے ، آئین پاکستان میں ترمیم کرنی ہے ، جب آپ جنگ کریں گے ، ننگی گالیاں دیں گے ;      ، نوید قمر جیسے شریف آدمی کے گلے پڑیں گے تو سمجھ آجاتی ہے کہ آپ ترمیم نہیں کرنا چاہتے ، کل پانچ فروری ہے ، یوم یکجہتی کشمیر ہے ، آپ نے   کشمیر کا سودا کر دیا ، آپ نے کشمیر بیچ دیا ، آپ پاکستان کی عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں ، اس وقت ملک میں مہنگائی اور بے روزگارہے ،، عوام کے حالات دیکھیں ،;   ہم یہاں پر عوام کی بات کرنے آتے ہیں ، ہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی پر   بات کرنا چاہتے ہیں ، یہ جان بوجھ کر ماحول   ایسا بناتے ہیں کہ,;     ہم عوامی مسائل پر بات نہ کر سکیں ۔راجہ پرویز اشرف نے سپیکر اسمبلی کو منتخب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کنفیوژ ہیں,. کہ آپ کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کریں ،سپیکر نے جواب دیا کہ کنفیوژ نہیں ہوں بااعتماد بیٹھاہوں ، راجہ پرویز ازشرف نے کہا کہ,  آپ کنفیوژ نہیں تو کیا آپ نے نوٹس لیا؟ 

ان کا کہناتھا کہ اگر اس طرح ہو گا ، یہ اکھاڑا بنے گا ، یہ ناتجربہ کار اور نااہل لوگ ہیں ان کو سمجھ نہیں کہ پارلیمنٹ کیا چیز ہے ، ان کی پہلے تربیت کریں ان کو سمجھائیں کہ پارلیمنٹ کیاہے ، ڈیسک بجانا اپوزیشن کا کام ہے ،اس سے پتہ چلتاہے کہ یہ جماعت اور حکومت نااہلی کی تمام حدیں پار کر چکی ہے.  ، اب تو یہ وقت آ گیاہے کہ عوام انتظار میں ہیں کہ یہ ان کو مل جائیں تو ان کا تیا پانچہ ہو جائے گا ، عمران خان بجلی کے بل دکھاکر کہتا تھا کہ ,; مہنگائی ہو تو وزیراعظم چورہوتاہے ، آج وزیراعظم چور ہے ،، وہ کہتا تھا کہ اگرآٹے کی قیمت بڑھتی ہے تو وزیراعظم چور ہے ، راجہ پرویز اشرف نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ.  آپ قسم اٹھائیں آپ نے یہ بات عمران خان کے منہ سے نہیں سنی ، چار روپے;  کا  بجلی کا یونٹ میں دیتا تھا ، آج وہ 30 روپے کا ہو گیاہے ، کیا وزیراعظم چور نہیں ہے ۔

راجہ پرویزاشرف نے حکومتی بینچز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ,     یہ سارے اپنے وزیراعظم کو گالیاں نکلوانے والے لوگ ہیں ، یہ ;عمران خان کے دشمن ہیں ، یہ عمران خان کو گالیاں نکلوانے والے ڈھیٹ لوگ ہی،;; جس کی خود عزت نہیں ہوتی و ہ دوسرے کی عزت نہیں کر سکتا ، یہ کہاں سے آئے ہیں.   ;  پہلے ان کا جغرافیہ تو بتائیں ، وزیراعظم اس ہاﺅس میں ان کی حرکتوں کی;    وجہ سے نہیں آ رہے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ اگر آپ وزیر بننا چاہتے ہیں.  تو اپنی اہلیت ثابت   کریں ،ڈیس بجانے والا کبھی وزیر نہیں بن سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم پاکستان کے عوام کو ڈرامہ دکھانے اور اپوزیشن کو بدنام کرنے کیلئے لائی جارہی ہے ، ہم نے مطالبہ کی پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے .جس میں مکتب فکر کے لوگوں   اور قانون کے ماہروں کو بلایا جائے ;  ، ان کی رائے لیں اور ہماری بھی رائے لیں ، اگر یہ ملک کے حق میں ہے تو یہ ضرور ہونی چاہیے ۔ 

راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ,     جناب سپیکر اصل بات میں آپ کو بتانا چاہتاہوں کہ یہ ڈیسک بجانے والے بھی ووٹ دوسری طرف دینا چاہتے ہیں ، ان کو پتا ہے کہ ,      ان کے بندے بھاگ جائیں گے ، پنجاب میں لوگ بھاگ جائیں گے ، ہم سے لوگ رابطے میں ہیں ، ہمیں انہوں نے بتایا ہے کہ,    ہم ڈیسک بجاتے رہیں گے . اور آپ کا ساتھ دیتے رہیں گے ۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے, ;  ٹھیک فیصلہ کیا تھا لیکن یہ آئینی ترمیم پاس نہیں ہونے دیتے ،ہم تو بات کرنا چاہتے ہیں ;  ، ہمارے سارے لوگ بات کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ نہیں کرنا چاہتے کیوںکہ انہوں نے ایڈوانس پکڑ لیاہے ، رے بابا،اور بدنام ہمیں کر رہے ہیں،اپنے کرتوت نہیں پتا ،;      تم لوگ پارٹیوں سے بھاگے ہوئے لوٹے ہو، عوام تمہیں پہنچان چکے ہیں .  جب ہم اسلام آباد آئیں گے تو آپ کو پناہ نہیں ملے گی ۔


Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔