وفاقی کابینہ کا تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ،نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر ملازمین کا قلم چھوڑ ہڑتال، ڈی چوک پردھرنے کا اعلان.................
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ , وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا. جبکہ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں; کا معاملہ صوبائی حکومتیں دیکھیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ,; اس فیصلے کی روشنی میں گریڈ ایک سے 16 تک کے تین لاکھ 70 ہزار ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا ۔ نجی ٹی وی سما کے مطابق سرکاری ملازمین کی ; تنخواہوں میں 24 سے 40 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے احتجاجی ; ملازمین سے ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے. جس کے بعد سرکاری ملازمین نے کل ڈی چوک میں; دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ وفاقی ملازمین نے ملک بھر سے سرکاری ; ملازمین کو ڈی چوک پہنچنےکی کال دے دی ہے۔ سرکاری ملازمین کا موقف ہے کہ, تنخواہوں میں اضافے کا اعلان تو کیا جاتا ہے لیکن نوٹیفکیشن ; جاری نہیں کیا جاتا۔ کل سے ملک بھر کے سرکاری دفاتر میں کام نہیں ہوگا; اور دفاتر کے باہر دھرنے دیے جائیں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.