صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی; آرڈیننس2021ء جاری کردیا ہے; ، آرڈیننس کے تحت سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے; ذریعے ہو سکیں گے،آرڈیننس فوری طورپرنافذالعمل ہو گا۔
دنیا نیوز کے مطابق آرڈیننس کو سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس پر رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق سپریم کورٹ سے; سینیٹ الیکشن آئین کی شق 226 کے مطابق رائے ہوئی تو سیکرٹ ووٹنگ ہوگی، سپریم کورٹ نے اگر سینیٹ الیکشن کو الیکشن ایکٹ کے تحت قرار دیا تو ; اوپن ووٹنگ ہوگی۔آرڈیننس کے تحت الیکشن ایکٹ 2017کی شق122میں ترمیم کی گئی ہے۔ آرڈیننس کے تحت پارٹی سربراہ ووٹ دکھانے کی درخواست کرسکے گا، ;الیکشن کمیشن پارٹی سربراہ یا اس کے نمائندے کوووٹ دکھانے کا پابند ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چئیرمین; پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اپوزیشن رہنما سینیٹ الیکشن; کے حوالے سے آرڈنینس جاری کرنے کی مخالفت کرچکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ; صدر پاکستان کے آفیشل اکاونٹ سے نئے آرڈنینس کی تصویر شئیر کی گئی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.