کراچی”الیکشن کمیشن نے سینیٹرمشاہداللہ خان کی وفات کے بعدبیٹے افنان اللہ خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں
افنان اللہ خان جنرل نشست پر سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے، افنان اللہ خان اپنے والد مشاہداللہ خان کے کورنگ امیدوار تھے
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے سینئر مرکزی رہنماء سینیٹرمشاہداللہ
خان کی وفات کے بعد ان کے بیٹا افنان اللہ مشاہد عام جنرل نشست پرسینیٹ الیکشن لڑے گا
الیکشن کمیشن نے بطور کورنگ امیدوار ان افنان اللہ خان نے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں
سینیٹر مشاہداللہ کی وفات کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے
کہ افنان اللہ خان بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوجائیں گے
یاد رہے مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور نواز شریف کے قریبی ساتھی مشاہداللہ خان کی تدفین اسلام باد کے قبرستان میں کر دی گئی ہے،
نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے ایوان بالا کے رکن سینٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
جمعرات کو اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں مشاہد اللہ خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے
انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ خان ایوان بالا کے ایک فعال رکن تھے ان کی وفات سے پارلیمان ایک متحرک سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا
ہے،مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اسپیکر وڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.