صوبائی دارلحکومت کے پوش ; علاقے ڈیفنس میں دکاندارکو تشدد کا نشانہ بنانا بااثر خاتون کو مہنگا پڑگیا، خاتون نے دکاندار سے ; معافی مانگ لی اور دو لاکھ 20 ہزار روپے ہرجانہ بھی ادا کر دیا،; ای چالان کا میسج تاخیر سے آنے پر خاتون نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
سات فروری کو پیش آنیوالے واقعےکی ; سی سی ٹی ; وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی. جس میں خاتون پہلے دکاندار سے الجھتی ہے اور پھر اچانک بیگ میں سے ڈنڈا نکال کر زور سے دکاندار کے منہ پردے مار تی ہے ۔ خاتون نے دکاندارکو محض اس لیے ڈنڈے سے پیٹ ڈالا کہ, اس کے بیٹے نے ; اس دکان پر ای چالان جمع کرایا لیکن چالان جمع کرانے کا موبائل ; پر بروقت جوابی میسج نہیں آیا; ۔ دکاندار نے اس ہنگامے کے ; بعد پولیس سے رجوع کرلیا تھا . تاہم اب خاتون نےتحریری معافی مانگ لی ہے اور دکاندار کے ; مطابق خاتون نے ; توڑ پھوڑ کا دو لاکھ 20 ہزار ہرجانہ بھی ادا کر دیا ہے جس پر اس نےخاتون کو معاف کر دیا۔ ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.