کراچی “پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو زربردست تیزی کا رجحان رہا
اور کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی
،500سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 46300پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا
جبکہ 86ارب روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ83کھرب روپے سے تجاوز
کر گیا ،کاروباری تیزی کے سبب 61فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں
سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،سیمنٹ ،فوڈز اور اسٹیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور خریداری میں تیزی آنے کے سبب
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کوکاروباری سرگرمیاں عروج پر رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 45900، 46000، 46100، 46200 اور
46300 پوائنٹس کی 6 بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا ۔پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس میں 567.23 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
جس سے انڈیکس 45808.36 پوائنٹس سے بڑھ کر 46375.59 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 242.61 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30 انڈیکس 19104.50 پوائنٹس سے بڑھ کر 19347.11 پوائنٹس پر آ گیا
اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31552.69 پوائنٹس سے بڑھ کر 31891.80 پوائنٹس پر جا پہنچا
کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 86 ارب 70 کروڑ 84 لاکھ 3 ہزار 946 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 82 کھرب 41 ارب 48کروڑ 73 لاکھ 83 ہزارروپے سے بڑھ کر 83 کھرب 28 ارب 19 کروڑ 57 لاکھ 87 ہزار 424 روپے ہو گیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 24 ارب روپے مالیت
کے 48کروڑ 63 لاکھ 75 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ ہفتہ کاروبار کے آخری دن جمعہ کو
20 ارب روپے مالیت کے 44 کروڑ 27 لاکھ 16 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100
انڈیکس 46507 پوائنٹس کی بلند سطح کو بھی چھو گیا تھا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.