’وزیر اعظم کو نہیں لگی تو انہوں نے کیسے لگوالی؟‘ بھائی کی فیملی کو ویکسین لگنے پر اسد عمر نے سخت پیغام دے دیا...........................
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی); کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی میں وی آئی پیز کو کورونا ویکسین لگنا غلط ہے،; اگر صوبے کورونا ویکسین کو کنٹرول نہیں کرسکتے'; تو وفاق یہ معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لے گا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ انہیں کل صبح شکایات ملیں کہ ویکسین; ہیلتھ کیئر ورکرز کے علاوہ دوسرے لوگوں کو بھی لگائی جا رہی ہے. جس پر انہوں نے این سی او سی کو متحرک کیا۔ آج چھٹی کے روز ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں سندھ کی حکومت سے میٹنگ ہوئی . جس میں یہ معاملہ اٹھایا گیا۔
این سی او سی سربراہ نے کہا کہ ویکسین قوم کی امانت ہے، وہ ڈاکٹرز جو اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی مدد کر رہے ہیں. سب سے پہلے یہ ان کا حق ہے لیکن ; ; کراچی میں بڑی تعداد میں ویکسین ان لوگوں ; کو لگادی گئی ہے جو ہیلتھ کیئر ورکرز نہیں ہیں ; اور ان کی عمر بھی زیادہ نہیں ہے۔
اسد عمر کے ; مطابق ویکسی نیشن شروع کرتے وقت پورا فریم ورک تیار کیا گیا تھا، اس وقت ایک تجویز آئی تھی کہ , ویکسین سٹریٹجک یونٹ بشمول وزیر اعظم اور کابینہ کو لگادی جائے لیکن اس تجویز کو مسترد کردیا گیا تھا، میں اپنے آپ کو ویکسین نہیں لگوا رہا تو انہیں کیسے لگا دی گئی،; اگر صوبوں سے معاملہ کنٹرول نہیں ہوگا تو پھر وفاق کو یہ اپنے کنٹرول میں لینا پڑے گا ; ، ہم خاموش تماشائی بن کر تماشہ نہیں دیکھ سکتے۔,
خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کو فرنٹ لائن ورکرز; (طبی عملے) کیلئے کورونا ویکسین فراہم کی گئی تھی ۔ کراچی میں یہ ویکسین اسد عمر کے بھائی; اور لیگی رہنما محمد زبیر کی بیٹی اور داماد سمیت ; کئی سیاسی خاندانوں کے افراد کو بھی لگائی گئی . جس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر; ضلع شرقی کراچی ڈاکٹر انیلہ قریشی کو معطل کرکے ; محکمہ صحت رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.