امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ , امریکہ کشمیر کو انسانی حقوق کا مسئلہ سمجھتا ہے اور اس کا فوری حل چاہتا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن چاہتے ہیں; کہ, تمام مسائل کا حل مل کر نکالا جائے، صدر جوبائیڈن باور کراچکے ہیں. کہ امریکہ ; کیلئے انسانی حقوق بنیادی مسئلہ ہے اور امریکہ سمجھتا ہے کہ کشمیرانسانی حقوق کا مسئلہ ہے. اور اس کا فوری حل چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون اور; انٹرنیٹ سروس بحال ہونی چاہیے۔
افغان امن عمل کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کی نیشنل سیکیورٹی ٹیم افغان امن معاہدے پر نظرثانی کر رہی ہے جس کے بعد ہی آئندہ مذاکرات کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.