ریسکیو 1122 کےملازمین کو ریگولرائز اور ادارے کو خود مختار نہ کیا گیا تو میں۔۔۔چودھری پرویزالٰہی نے دھمکی دے دی.................
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب ایمرجنسی ; سروس کا ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا تو تمام ارکان اسمبلی نے اس بل کی تائید کی۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس محکمے کے بل کو 2004ء میں ہماری حکومت نے ہی پاس کروایا تھا . جس کی اب تک کی کارکردگی ; نہایت شاندار رہی ہے; ، نہ صرف اندرون ملک بلکہ یو این او نے بھی اس ادارے کی تعریف کی اور اس کی ; کارکردگی کو سراہا لیکن پھر بھی اگر اس ادارے ; کو خودمختار اور اس کے; اہلکاروں کو ریگولرائز نہیں کیا گیا تو یہ نہایت افسوسناک بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1121نے بلاتفریق امیر و غریب کے آج تک 90 لاکھ سے زائد مریضوں کو ریسکیو کر کے ان کی ; جانیں بچائیں، آگ کے واقعات میں ایک لاکھ 55 ہزار جائیدادیں جن کی مالیت 400 ارب ; روپے ہے بروقت ریسپانڈ کر کے ان کا تحفظ کیا،اس ادارے کو حکومت نے; رولنگ سٹون بنا دیا ہے; ، کبھی شہری دفاع کے ساتھ منسلک کر دیا جاتا ہے . تو کبھی کسی اور ادارے کے; ساتھ جو اس محکمے اور اس کے اہلکاروں کے ساتھ زیادتی ہے۔
اس موقع پرصوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے ; یقین دہانی کروائی کہ اس ادارے کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں، حکومت اس کے; مسودہ قانون میں ترمیم کیلئے کام کر رہی ہے اور انشاء اللہ جمعرات تک وہ اس ہاؤس کے سامنے وہ تمام سفارشات پیش کریں گے . جو آپ نے بیان کی ہیں، اس میں ; کسی بھی قسم کا کوئی فرق نہیں ہو گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.