لاہور اور پنڈی سمیت پنجاب کے 25 اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی کالجز تا حکم ثانی بند............................
کورونا کیسز بڑھنے پر لاہور ; اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے ; مختلف اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی کالجز تاحکم ثانی بند کرد یئے گئے۔
پنجاب کے 25 اضلاع میں تمام سرکاری; ونجی کالج تاحکم ثانی بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کورونا کیسز کی زیادہ شرح والے اضلاع میں کالج بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے '.مطابق زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع میں لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی، ٹوبہ ; ٹیک سنگھ، رحیم یارخان، بہاولپور اور شیخوپورہ میں کالجز بند رہیں گے
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد،; حافظ آباد، خوشاب، لودھراں ، منڈی بہاالدین، پاکپتن، ساہیوال، ; سیالکوٹ اور سرگودھا میں بھی کالجز بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان، جھنگ، اوکاڑہ، ; خانیوال، ڈی جی خان، قصور، بہاولنگر، چکوال اور بھکر میں بھی ; کالجزبند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ , مذکورہ اضلاع; میں یونیورسٹیز میں تدریسی عمل جاری رہے گا تاہم کالجز میں تدریس معطل کردی گئی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.