قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی; انتخاب کے لئے پولنگ کاوقت ختم ہو نے کے بعد غیر حتمی نتائج سامنے آنے; کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ صحافی مرتضی علی شاہ کے مطابق 315پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری ; غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں جن میں مسلم لیگ ن کی امید وار 97 ہزار 840ووٹ لے کر پہلے نمبر پر; جبکہ تحریک انصاف کے امید وار ; ; علی اسجد ملہی 76 ہزار 844ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔
اس سے قبل پولنگ کا سلسلہ جاری رہا جو صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات رہے. جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہی ۔این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، ۔حلقے میں کل ووٹرزکی تعداد4 ; لاکھ 94ہزارہے . ; جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جب کہ الیکشن میں سکیورٹی کے لیے پولیس کے 4100 سے زائد اور رینجرز کے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ پاک فوج کی 10 ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کے طورپرموجودرہیں گی۔سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا۔ این اے 75 کے 137 پولنگ سٹیشنز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.