چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے دوران ; پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے بھیجا گیا ,.شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ,; بلاول بھٹو نے سی ای سی اجلاس کے دوران پی ڈی; ایم کے سیکرٹری جنرل; شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ملنے والا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا۔ اس کے; بعد انہوں نے کہا کہ ہم سیاست عزت کیلئے کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ یہ کہتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کا نوٹس پھاڑ; کر پھینک دیا۔ ان کے اس عمل پر سی ای سی اجلاس; میں خوب تالیاں بجائی گئیں۔
خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں; اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے معاملے پر پی ڈی ایم کے سیکرٹری ; جنرل شاہد خاقان ; عباسی نے پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.