’مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی ‘ وزیراعظم نے دو ٹوک اعلان کر دیا....................
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی ہے ۔وزیراعظم کی زیرصدارت بھارت کے ساتھ تجارتی روابط سے متعلق مشاورتی ; اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے ; اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب سے بھارت کے ساتھ تجارت سے متعلق تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارت بحال نہ کرنے اور مقبوضہ کشمیر کی آئینی صورتحال بحال ہونے تک بھارت سے تجارت نہ ; کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا یہ انتہائی غلط تاثر جائے گا کہ ,; ہم کشمیر کو نظر انداز کرکے بھارت سے تجارت شروع کریں، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ,; بھارت کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول ضروری ہے ; ، بھارت 5 اگست 2019کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات پر نظرثانی کرے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.