Skip to main content

پنجاب میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن، شادیوں پر مکمل پابندی، کیا کھلا اور کیا بند رہے گا؟ مکمل تفصیلات جانئے .............................



 پنجاب حکومت کی جانب سے;   کورونا کی بڑھتی وبا پر قابو پانے کیلئے صوبے بھر میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن کے;  نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔ اس دوران افطار سے سحری تک تمام کاروبار بند رہیں گے، صوبے بھر میں اِن ڈور شادیوں پر مکمل پابندی ,;' جب کہ زیادہ شرح والے اضلاع میں آؤٹ ڈور شادیوں پر بھی پابندی رہے گی۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار ; عثمان بزدار کی;  ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سارہ اسلم نے 17 مئی تک کے ; لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے;  دوران افطار سے سحری سے تک ہر قسم کا کاروبار بند رہے گا اور اس دوران اجتماعات ; کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شام چھ بجے کے بعد صوبے;;   بھر میں ہر قسم کے کاروبار بند رہیں گے۔ صرف پٹرول پمپ، میڈیکل ;  سٹورز اور ویکسی نیشن سنٹرز کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ صوبے میں ہفتہ ;    اور اتوار کو چھٹی ہوگی تاہم 30 اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کی تعطیل کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ,; اِن ڈور شادیوں پر صوبے بھر میں مکمل پابندی رہے گی۔ میرج ہال، کمیونٹی سنٹرز، مارکی اور ایونٹ ہال بند رہیں گے۔ بہاولپور، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ;    گوجرانوالہ، جھنگ، قصور، خانیوال، لاہور، ملتان، منڈی بہاؤالدین، نارووال;   میں آؤٹ ڈور;  شادیوں پر بھی پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ اوکاڑہ، راولپنڈی،       رحیم یار خان، سیالکوٹ، سرگودھا، ساہیوال، شیخوپورہ اور    وہاڑی میں بھی آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات نہیں کی جاسکیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں  ;  ریسٹورنٹس میں اِن ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد رہے گی    ،;   ہوٹلوں پر صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

لاک ڈاؤن کے دوران صوبے میں پارکس بند رہیں گے  ;      اور صرف کورونا ایس او پیز کے تحت جاگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے۔    تمام شہریوں کیلئے پبلک ایریاز میں جانے کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ تمام سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر صبح نو سے دوپہر دو بجے تک 50 فیصد سٹاف ;;;کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ پنجاب میں سینما ہال، جم، مزارات، بڑے اجتماعات، سپورٹس فیسٹیول، کلچرل ایونٹس پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شہروں ;  کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد جب کہ ریل گاڑیوں ;    میں 70 فیصد مسافروں کی اجازت ہوگی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔