" ہم آپ کو وینٹی لیٹرز، ایکسرے مشینیں دینے کیلئے تیار ہیں" پاکستان نے بھارت کو پیشکش کردی، مثال بن گیا..................
پاکستان کی جانب سے سرکاری سطح پر ';بھارت کو کورونا کے خلاف لڑائی میں مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے ; مطابق پاکستان نے کورونا کی بدترین لہر کے شکار بھارت کو مدد; کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان نے پڑوسی ملک کو وینٹی لیٹرز، ایکسرے مشینیں اور دیگر سامان ; فراہم کرنے کی آفر کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امداد کی پیشکش ; جذبہ خیر سگالی کے تحت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت اس وقت کورونا کی ; بد ترین لہر کا شکار ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر تین لاکھ سے زائد کیسز; رپورٹ ہورہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارت میں کورونا کے تین لاکھ 46 ہزار نئے کیسز اور 2600 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ اس سے; قبل پاکستان کے خیراتی ادارے "ایدھی فاؤنڈیشن" کے سربراہ فیصل; ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ایدھی رضا کاروں کی ٹیم بھیجنے کی پیشکش کی تھی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.