ملک کے معروف صحافی ،تجزیہ نگار اور; سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے.; ، نامعلوم افراد نے انہیں گھر; کے باہر پارک میں چہل قدمی کرنے کے دوران گولی ماری ;اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے اورنامعلوم ملزمان نے ان کے پیٹ میں گولی ماری ہے ; ،ابصار عالم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.. جہاں ان کا آپریشن کیا جا رہا ہے,; تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ,; ابصار عالم ایف الیون پارک میں واک کررہےتھےکہ , نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی۔
ابصار عالم نے ہسپتال منتقل ہوتے ہوئے حملے کے بارے میں بتایا کہ,; میں پارک میں واک کر رہا تھا مجھے کسی نے گولی مار دی، میں ڈرنے; والا نہیں اور نہ ہی میں حوصلہ ہاروں گا ،یہ پیغام ہے ان لوگوں ; کو جنہوں نے گولی مروائی ہے ۔
معروف صحافی سید طلعت حسین نے ابصار عالم کی ;مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ، گھر کے باہر گولی پیٹ میں مار کر حملہ آور فرار، اس وقت ہسپتال میں ڈاکٹرز کی نگہداشت میں، ; حالت خطرے سے باہر مگر زخم گہرا۔ اس سازش و دہشت گردی'; کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
واضح رہے کہ ابصار عالم کو مسلم لیگ ن; کے دور میں چیئرمین پیمرا مقرر کیا گیا تھا ،ابصار عالم تحریک انصاف کے سخت ترین ناقدین میں شمار ہوتے ہیں. ; جبکہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ; ان کی وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے،; وہ اکثر و بیشتر حکومت اور; اسٹیبلشمنٹ کے; خلاف تنقید کرتے رہتے ہیں ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.