این اے 249 کراچی میں ضمنی انتخاب'; آج (جمعرات کو ) ہوگا۔
پورے حلقے میں مجموعی طور پر 276 ; پولنگ سٹیشن قائم کئیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ( ڈی آر او) ندیم حیدر کی موجودگی میں 276 پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی سامان کی; ترسیل کی گئی ہے۔ پریزائیڈنگ افسر پولنگ اسٹیشن کے سامان، پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کے; ہمراہ اپنے پولنگ اسٹیشن پر پہنچ چکے ہیں۔
ڈی آر او کے مطابق حلقے میں تین لاکھ 39 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جبکہ 92 پولنگ اسٹیشن; حساس اور; 184 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں . جبکہ دوران انتخابات کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔
یہ سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی; فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ عام انتخابات کے دوران اس سیٹ پر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) میں کڑا مقابلہ ; دیکھنے میں آیا تھا. تاہم تحریک انصاف یہ سٹ چند سو ووٹوں سے جیت گئی تھی۔اس ; دفعہ 30 امیدوار میدان میں ہیں۔ تاہم اصل مقابلہ پاکستان تحریک انصاف،پاکستان ; مسلم لیگ(ن) ،پاکستان پیپلزپارٹی اور پاک سرزمین پارٹی کے درمیان ہوگا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.