قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر; کرنے کی قرار داد پیش کیے جانے کے بعد کالعدم تحریک; لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ,; حکومت کی جانب سے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری ;کی قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے جس کے بعد تنظیم کی جانب سے احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ; حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی سے; مذاکرات کے بعد قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے ; قرار داد پیش کی ہے۔ اس حوالے سے ایوان میں آج کافی گرما گرم بحث ہوتی رہی ہے. جس کے بعد قرار داد کو بحث کیلئے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔
قرار دادکے متن میں کہا گیاہے کہ ; تمام مسلم ممالک سے اس معاملے پرسیرحاصل بات کی جائے،تمام یورپین ممالک بالعموم; اورفرانس کوبالخصوص معاملہ کی سنگینی سے آگاہ کیاجائے، فرانسیسی سفیرکو; ملک سے نکالنے کے معاملہ پر بحث کی جائے۔بین الاقوامی امورریاست کوطے کرنے چاہئیں،کوئی گروہ دباونہیں ڈال سکتا، انتہائی; حساس معاملہ ہے،اسپیشل کمیٹی ہونی چاہیے، معاملے کواجتماعی طورپرعالمی فورمزپراٹھایاجائے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.