Skip to main content

اسلام آبادمیں صورتحال کشیدہ فیض آباد انٹرچینج پر رینجرز ایف سی اور پولیس تعینات


 اسلام آباد”دارالحکومت اسلام آباد میں بھی احتجاج جاری بارہ کہو کے علاقے اٹھال چوک میں دھرنے کے باعث بارہ کہو سے مری جانے 

والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

جی ٹی روڈ دینہ بھی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں

ہیں اور گزشتہ رات سے پھنسے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

دوسری جانب فیض آباد انٹرچینج پر رینجرز، ایف سی 

اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ

فیض آباد اور گرد و نواح میں موبائل سروس بھی معطل کر دی گئی ہے
احتجاج کے پیش نظر فیض آباد اور اطراف میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے نتیجے میں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
 آن لائن کلاسز لینے والے طلبا و طالبات، اساتذہ، امتحانات دینے اور کلاس لینے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

دریں اثنااسلام آباد میں ٹریفک کی خراب صورتحال کے سبب اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈھوکری چوک، بھارہ کہو، کشمیر چوک، ترنول، روات ٹی کراس، فیض آباد اور آئی جے پی روڈ کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے متبادل پلان میں کہا گیا ہے کہ مری سے اسلام آباد کے لیے شاہ پور ویلیج سے سملی ڈیم روڈ، پھر پرنس روڈ استعمال کریں مری جانے والے مسافر حضرات پارک روڈ سے بنی گالہ کا راستہ اپنائیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق روات ٹی کراس جانے کے لیے پشاور روڈ استعمال کریں جبکہ ترنول جانے کے لیے موٹروے اور آئی جے پی جانے کے لیے نائنتھ ایونیو کا استعمال کریں۔ٹریفک پولیس اسلام آباد کا کہنا ہے 
کہ راول ڈیم روڈ، ترامڑی چوک، فیصل ایونیو،ایکسپریس وے مارگلہ روڈ، جناح ایونیو، سرینگر ہائی وے
اتاترک ایونیو، کانسٹیٹیوشن ایونیو، الیونتھ، ٹینتھ، نائینتھ اور سیون ایونیو پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

ٹائیگر فورس کی تقریب، نوجوانوں نے ایسی حرکت کردی کہ زلفی بخاری کو اپنی تقریر روک کر بیچ میں سے ہی جانا پڑگیا .....

اٹک   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب بدنظمی  کا  شکار ہونے  کی وجہ سے وزیر اعظم  کے معاون   خصوصی زلفی بخاری  کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر  جانا  پڑگیا۔ ٹائیگر فورس کی تقریب میں 1700 سے زائد کارکنوں نے شرکت  کی اور  کورونا کے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں  ۔   ٹائیگر فورس کے  جوانوں کی اکثریت  نے  نہ تو ماسک پہن رکھے تھے ,اور نہ ہی  سماجی فاصلے کی پابندی کا ہی  کوئی خیال کیا گیا۔ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی,  جب کچھ لوگوں نے اپنے علاقائی صدر کو تقریب میں مدعو نہ کرنے پر احتجاج کیا ، کچھ جوانوں نے ٹائیگر فورس ; ضلع اٹک کے فوکل  پرسن کو مدعو کرنے پر بھی احتجاج کیا ۔ تقریب میں اتنی بدنظمی ہوئی کہ وزیر اعطم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار  پاکستانی  زلفی   بخاری کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر وہاں; سے جانا پڑگیا۔