لاہور، کراچی “صوبائی دارالحکومت لاہور میں رمضان المبارک کے آغاز سے قبل دودھ کی قیمت میں10روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ۔
دکانداروں کی جانب 80روپے فی لیٹر والا دودھ90روپے اور 110روپے فی لیٹر والے دودھ کی 120روپے فی لیٹر فروخت شروع کر دی گئی ہے
دریں اثنا شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 10روپے اضافے سے339روپے
، زندہ برائلر مرغی کی قیمت7روپے اضافے سے234روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت166روپے فی درجن پر مستحکم رہی
دوسری جانب حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ نے چینی فروخت کرنے والوں کو قانونی دائرے میں لانے کی کارروائی شروع کردی ہے
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے چینی فروخت کرنے کیلئے لائسنس فام جاری کردیاہے۔فارم کے متن کے مطابق چینی ڈیلرز کو چینی کی فروخت کرنے سے قبل خود کو رجسٹرڈ کرانا ہوگا
ڈیلرکو فارم میں نام،پتہ،گودام کا سائز اور چینی فروخت کی مقدار کا ذکر کرنا ہوگا۔فارم کے متن میں کہاگیاہے کہ کتنے عرصے سے چینی کا کام کررہے ہیں؟۔نیشنل ٹیکس نمبر کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔فارم میں گودام کی گنجائش کا خانہ بھی رکھاگیا ہے
جس میں گودام کا سائزلکھنا ہوگا
ذرائع کے مطابق لائسنس فارم کے اندراج سے بچنے کیلئے متعدد دکانداروں نے دکانیں بند کردی۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرئوف نے بتایاکہ جوڑیا بازار میں چینی موجود ہے
لیکن فروخت میں کمی آگئی ہے اوراس وقت جوڑیا بازار میں چینی کی خریداری میں 25فیصد دیکھی گئی ہے
انہوں نے کہاکہ کس نے کتنی چینی فروخت کی ڈیٹا کی نگرانی کیلئے فارم جاری کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے جاری کیئے گئے فارم میں گوداموں میں رکھے مال کی مقدار بھی بتانا ہوگی
انہوں نے کہاکہ عام دنوں میں چینی کی ضرورت 50ہزار ٹن ماہانہ ہے جبکہ رمضان المبارک میں چینی کی ضرورت بڑھ کر 75ہزارٹن ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے رمضان میں چینی سستی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.